آئینہ ساز

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - آئینہ بنانے والا کاریگر، شیشے کے آلات کا کام کرنے والا۔  صانع کو دیکھنا ہے تو عالم پہ کر نظر آئینہ، آئینہ ہے خود آئینہ ساز کا      ( شاد عظیم آبادی، میخانہ الہام، ١٩٢٧ء، ١٣ )

اشتقاق

فارسی زبان سے اسم 'آئینہ' کے ساتھ فارسی مصدر 'ساختن' سے مشتق صیغہ امر 'ساز' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٥١ء میں "کلیات مومن" میں مستعمل ملتا ہے۔